پانی کی گذر گاہوں پر تعمیرات کا انجام! اسلام آباد میں آبی ریلا نالے کے اوپر بنائی گئی پارکنگ کو بہا لے گیا، ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Monsoon Havoc in Islamabad: Parking Lot Built on Drain Swept Away
ONLINE

اسلام آباد میں حالیہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی نگرانی میں ایک جامع اور فوری ایکشن پلان نافذ کر دیا ہے۔

اس ہنگامی پلان کے تحت نالوں کی صفائی، پانی کی نکاسی، اور فوری رسپانس ٹیموں کی تعیناتی جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہر کو محفوظ اور فعال رکھا جا سکے۔

ایک نجی ہوٹل کے نالے کے اوپر تعمیر کی گئی پارکنگ بارش کے پانی کے ساتھ بہہ گئی جس کے دل مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں مون سون بارشوں کے حالیہ سلسلے نے جہاں شہری زندگی کو مفلوج کیا، وہیں سی ڈی اے کو بھی ہنگامی بنیادوں پر حرکت میں آنے پر مجبور کر دیا۔

ایک جدید بارش مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب بھی ہو رہی ہے تاکہ پانی کی سطح کو حقیقی وقت میں جانچا جا سکے۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا اور مقامی چینلز پر آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے، جبکہ شہری شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن 1334 اور مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بھی شدید بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کے مطابق تمام ٹریفک افسران سڑکوں پر موجود ہیں تاکہ ٹریفک روانی برقرار رہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رفتار کم رکھیں، ہیڈلائٹس آن رکھیں، اور بلا ضرورت پانی بھرے علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔

موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ اور رین کوٹ استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے، جبکہ “میکینک اینڈ وکیل” ٹیمیں شہر کی بڑی سڑکوں پر تعینات ہیں تاکہ ہنگامی مدد فراہم کی جا سکے۔

Related Posts