وطن سے لوٹا گیا پیسہ واپس لے کر تعلیم پر خرچ کریں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وطن سے لوٹا گیا پیسہ واپس لے کر تعلیم پر خرچ کریں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان
وطن سے لوٹا گیا پیسہ واپس لے کر تعلیم پر خرچ کریں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ملک سے لوٹا گیا پیسہ واپس حاصل کرکے تعلیم پر خرچ کریں گے جبکہ حکومت ملک میں تعمیر و ترقی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اب قوم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے کیونکہ ہماری توجہ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور علم پر ہے جس سے معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔

پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کے قیام کو سراہتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اقدام ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اہم ثابت ہوگا۔ ہم بدعنوان عناصر سے جو لوٹا گیا پیسہ واپس وصول کریں گے، وہ ملک میں تعلیمی شعبے کی تعمیر و ترقی کیلئے خرچ کریں گے۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کی عالمی وباء اب قابو میں آگئی ہے۔ اب ہم تعلیم پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دیں گے۔ اِس سمت میں پاکستان کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے جس کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے پاس اللہ تعالیٰ کی دو نعمتیں بے حد اہم ہیں۔ ہماری زیادہ تر آبادی نوجوان طبقے پر مشتمل ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ حکومت 5 چینی اور 3 آسٹرین یونیورسٹیوں سے تعاون حاصل کرے گی تاکہ ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جاپان سے تعلقات کو مضبوط کریں گے۔عمران خان

Related Posts