پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے محسن نقوی کا بھی ‘تیاریوں’ کا معنی خیز اعلان

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
وزیرداخلہ محسن نقوی
فوٹو دی نیوز

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 اگست کو احتجاج کے اعلان کے حوالے سے کہا ہے کہ پہلے وہ تیاری کرلیں پھر ہم بھی کریں گے۔

اسلام آبا میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے گفتگو کی، جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکومت کیا کر رہی ہے، جس پر وزیرداخلہ نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی والے تیاری کرلیں پھر ہم بھی کرلیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ افغانستان برادر اسلامی ملک ہے، اس کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی غیرملکی کو رہنے نہیں دیا جائے گا، جو غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہو ان کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی اور پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کو کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایران نے دو ہفتوں میں 3لاکھ افغانیوں کو ملک بدر کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ مونال اسلام آباد کا ایک انتہائی خوبصورت مقام تھا، مونال والی جگہ پر بہت اچھی چیزیں ہونے جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 133 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں بن رہی ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں۔

Related Posts