محمد عامر اور شاہد آفریدی ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 کا حصہ بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد عامر اور شاہد آفریدی ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 کا حصہ بن گئے
محمد عامر اور شاہد آفریدی ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 کا حصہ بن گئے

کراچی:بوم بوم آفریدی اور فاسٹ بولر محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 کا حصہ بن گئے ہیں۔شاہد آفریدی سیزن 5 میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے، محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں منعقدہ پلیئر ڈرافٹ تقریب میں کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا جس میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں میں شامل کیے گئے، جن میں محمد اعظم اوروہاب ریاض مراٹھا عریبینز کی نمائندگی کریں گے۔

بلے باز صہیب مقصود دہلی بلز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔رومان رئیس اور انور علی دیکن گلیڈی ایٹر کی طرف سے کھیلیں گے۔ دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں کرس گیل، معین علی، عمران طاہر،ٹوم بینٹن، ڈیویڈ وایز،ڈیوائن براوو، آئین مورگن بھی شامل ہیں۔

19نومبر سے 4 دسمبر تک شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن فائیو میں شامل چھ ٹیموں ناردن واریئرز،بنگلہ ٹائیگرز، دیکن گلیڈی ایٹر، مراٹھا عریینبز، ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز میں معروف کرکٹرز نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں

واضح رہے کہ ابوظہبی ٹی ٹین آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ دس، دس اوورز کے میچز پر مشتمل کرکٹ لیگ ہے جس کا پانچواں ایڈیشن ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts