مودی کا بھارت انتہا پسندوں کے حوالے، پولیس اہلکار پر سنگین تشدد؛ وڈیو دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

انڈین ریاست اتر پردیش کے مرزا پور ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ کے حصول کے جھگڑے نے ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ جنم دیا، جہاں سی آر پی ایف جوان گوتم پر ہندو انتہا پسند یاتریوں سے شدید تشدد کیا جس سے اہلکار اور اس کا بیٹا زخمی ہوگئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سی آر پی ایف جوان گوتم اپنے بیٹے اور ساتھی کے ہمراہ براہماپترا ایکسپریس کا انتظار کر رہے تھے کہ ٹکٹ کے معاملے پر ہندو انتہا پسند یاتریوں سے بحث شروع ہوئی جو چند لمحوں میں وہ تلخ کلامی سے پرتشدد جھڑپ میں تبدیل ہو گئی، اس دوران انتہا پسند ہندوؤں نے اہلکار گوتم کو زمین پر گرا کر لاتیں اور گھونسے برسانے شروع کر دیئے۔

اہلکار گوتم کے بیٹے نے باپ کو بچانے کی کوشش کی تو حملہ آوروں نے اسے بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ریلوے اسٹیشن کے عملے نے بروقت مداخلت کرکے واقعے کو ختم کیا۔

پولیس اور ریلویز پروٹیکشن فورس نے بعد سات حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا ہے جس میں سے تین بالغ ملزمان ستیم، ابھشیک ساہو اور ابھے تیواری بھی شامل ہیں تاہم عدالت نے فوری طور پر ملزمان کو ضمانت دے دی۔

Related Posts