کراچی میں کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کی سماعت میں بد نظمی اور شور شرابا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیپرا کا فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافہ، فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین مستثنیٰ
نیپرا کا فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافہ، فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین مستثنیٰ

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے (کے الیکٹرک) سے متعلق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی سماعت میں بد نظمی اور شور شرابا ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عوامی شکایات پر نیپرا کی سماعت بد نظمی کا شکار ہو گئی۔ سماعت میں شریک لوڈ شیڈنگ سے تنگ کراچی کے عوام نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس سے سماعت بری طرح متاثر ہوئی۔ 

چیئرمین نیپرا کی زیرِ صدارت کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایت پر سماعت ہوئی جس میں کے الیکٹرک حکام، اسٹیک ہولڈرز اور ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے شرکت کی۔ 

سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کو موقع دینے کا عندیہ دیا تو ہال میں کے الیکٹرک کے خلاف نعرے لگنا شروع ہو گئے۔ کہا گیا کہ ہمیں وقت ضائع کرنے کیلئے بلایا گیا ہے۔

دورانِ سماعت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ عوام نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سی ای او کے الیکٹرک تلخ کلامی اور نعرے بازی کو دیکھتے ہوئے سماعت ادھوری چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔ 

بد نظمی پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جو منظم انداز میں بات نہیں کرے گا، اسے ہال سے نکال دیں۔ بعد ازاں چیئرمین نیپرا نے سماعت کو 30 منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔ 

 

Related Posts