عمران خان کی ضمانت کے بعد اس معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر ملک کی سینئر اداکارہ مشی خان نے اداکارہ عفت عمر اور پی ٹی آئی چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مشی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ریحام اور اداکارہ عفت عمر کو عمران خان کی ضمانت پر کچھ نہ بولنے پر تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشی خان کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ اس وقت تین خواتین پریشان ہوں گی، ایک عفت عمر، ریحام خان اور شمع جونیجو اور کئی لوگوں کے لیے یہ گانا ہے’کوئی فریاد ہو جیسے’۔
سینئر اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پیاری پیاری خواتین کے لیے’کوئی فریاد ہو جیسے’ چلایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:کوئی مجھ سے محبت کی بات کرتا ہے تو سانس بند ہونے لگتی ہے، نیلم منیر
واضح رہے کہ پاکستان اداکارہ مشی خان نے حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی چیئرمین کی حمایت میں کئی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیں۔