نیوزی لینڈ میں کھلاڑی بعض قواعد سے ذہنی و جسمانی طور پر متاثر ہوئے۔مصباح

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھ پر تنقید کرنے والے کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ
مجھ پر تنقید کرنے والے کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ

کرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں بعض قواعد سے پاکستانی کھلاڑی ذہنی و جسمانی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہم مشکل حالات میں صبر اور برداشت کا بہترین مظاہرہ کرنے والے ان تمام کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے مشکور ہیں  جنہوں نے کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے دوران کرکٹ کی سرگرمیوں کی بحالی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ دنیا کے ہر مایہ ناز ایتھلیٹ کو اپنے ملک کی نمائندگی سے قبل ایک مخصوص ماحول درکار ہوتا ہے  جہاں وہ کھیل کے آغاز سے قبل اپنی تیاری مکمل کرسکے ، ہم عوام کی صحت اور حفاظت کے لیے بنائے گئے نیوزی لینڈ کے قوانین کا مکمل احترام کرتے ہیں تاہم بعض قواعدوضوابط کے نفاذ نے ہمارے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر متاثر کیا ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ آئندہ 2 روز میں جب ہم اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرکے یہاں سے روانہ ہوں گے تو یہ سب کچھ پس پشت رہ جائے گا اورپھر اس وقت ہماری تمام تر توجہ دونوں طرز کی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہونےپر مرکوز ہوجائے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کی کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ ٹیسٹ کی دوسری اور ٹی ٹونٹی کی چھٹی بہترین ٹیم ہے۔ٹی ٹونٹی سیریز میں ہم نے انہی لڑکوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا جو گزشتہ کچھ عرصے سے متواتر ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی بہترین سہولیات دستیاب ہیں،یہاں کے تماشائی بھی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں، خواہش ہے کہ  منتخب کردہ اسکواڈ ان کنڈیشنز کا بہترین استعمال کرتے ہوئے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ ہم تمام کھلاڑیوں کے پیچھے کھڑے ہیں اور ہم ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، ان کھلاڑیوں کوبھی اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد اور یقین کرنا ہوگا۔

اُدھر قومی ٹیسٹ کرکٹرز یا وہ کھلاڑی جو ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں وہ اس دوران پاکستان شاہینز کو جوائن کرلیں گے ، جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے تیاری کا آغاز کریں گے۔ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 18، 20اور 22 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ، ہملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

Related Posts