بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی سوچ بدلے، میرواعظ عمر فاروق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

سری نگر: چیئرمین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی سوچ بدلنا ہوگی، کشمیر کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیری ڈائیلاگ کے حامی ہیں، مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بائیوسیکیورببل کا معاملہ،پی سی بی شعبہ میڈیکل کے سربراہ مستعفی

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تبدیلیوں سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، آج نہیں تو کل مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 19 ماہ سے مجھے مسلسل گھر میں محصور کیا گیا ہے۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کے سول حقوق کے ساتھ مذہبی اور انسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی بات نہ لکھنے کے لیے مقامی صحافیوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

Related Posts