کراچی کے جوڑے کی زندگی میں معجزہ؛ ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ آن لائن)

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جوڑے کو اللہ نے تین بیٹیاں اور دو بیٹوں کی صورت میں ایک ساتھ پانچ بچوں کی نعمت سے نوازا، یہ ننھے فرشتے ایک مقامی نجی ہسپتال میں ایمرجنسی سی سیکشن کے ذریعے دنیا میں آئے۔

اس نایاب خوشی پر سنگین طبی خدشات نے سایہ ڈال دیا ہے کیونکہ یہ پانچوں بچے مقررہ وقت سے کئی ہفتے قبل پیدا ہوئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق وقت سے پہلے پیدائش کی وجہ سے بچوں کا وزن انتہائی کم ہے اور انہیں سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تمام بچوں کو فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ مسلسل طبی نگرانی میں ہیں۔

بچوں کے والد، عدنان شیخ نے بتایا کہ یہ ہمارا پہلا بچہ تھا اور میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ہمیں ایک ساتھ پانچ بچوں کی نعمت ملے گی۔ ہم بے حد خوش ہیں لیکن اسپتال کے اخراجات ہماری استطاعت سے کہیں زیادہ ہیں۔

عدنان نے عوام اور متعلقہ حکام سے مالی مدد کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے بچوں کو وہ نازک طبی نگہداشت مل سکے جو ان کی بقا اور صحت یابی کے لیے ضروری ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ بچوں کی حالت میں ہلکی بہتری دیکھی گئی ہے لیکن آنے والے ہفتوں میں مسلسل طبی توجہ ناگزیر ہے۔ خوشی اور پریشانی کے ملے جلے جذبات کے ساتھ، عدنان نے کہا کہ اب میری صرف یہی دعا ہے کہ میرے بچے زندہ رہیں اور صحت مند ہوں۔ اس کے لیے ہمیں مدد کی ضرورت ہے۔

Related Posts