کراچی پولیس نے کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جے پی ایم سی ہسپتال سے لاپتہ ہونے والی 10 سالہ لڑکی کو تلاش کر لیا ہے جس کی گمشدگی کے مقدمے میں اغواء کی دفعات شامل ہیں۔
قبل ازیں 10 سالہ ریحام کراچی کے علاقے صدر سے لاپتہ ہوئی جس کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے بچی کی تلاش بھی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق 10 سالہ ریحام نامی بچی کراچی کے علاقے صدر سے لاپتہ ہوئی جبکہ بچی کی گمشدگی کا مقدمہ بھی صدر تھانے میں درج کرایا گیا جس بچی کے والد کا نام محمد ادریس بتایا گیا۔
مقدمے کے مطابق بچی کا پورا نام ریحام روبی ہے۔ مقدمہ نمبر 355/20 میں پولیس نے بچی کی کوئی بھی اطلاع ملنے کی صورت میں عوام سے رابطہ کرنے کی درخواست کی۔
یومِ دفاع کے موقعے پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے گائنی وارڈ سے 6 ستمبر کو غائب ہونے والی ریحام روبی آج پولیس کو مل گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 10 سالہ بچی ہسپتال کے احاطے میں فیس ماسک اور ٹشو پیپرز فروخت کرتی تھی جبکہ اس کے والد کا کہنا ہے کہ بچی 6 ستمبر کو گھر سے باہر نکلی تو واپس نہیں لوٹی۔
صدر پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق لڑکی لاپتہ ہے تاہم پولیس کے دعوے کے مطابق ریحام روبی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد، 2 ملزمان گرفتار