اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بچے کھچے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
فرخ حبیب نے مستونگ روڈ کوئٹہ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز امن و امان کے لیے اپنی جانوں کی قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کرتیں۔
فرخ حبیب نے شہید ایف سی جوانوں کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مستونگ میں ایف سی کی چیک پر دہشتگرد حملے کو کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی تھی۔
خیال رہے کہ آج کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر قائم چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 3 جوان شہید جبکہ 20 زخمی ہو گئے تھے۔ حملہ اس وقت ہوا تھا جب صبح کی شفٹ تبدیل ہو رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : نیب پانچ سال پرانے کیس کھنگال رہا ہے آج جو ہورہا وہ دکھائی نہیں دیتا، شہباز شریف