عوام کیلئے ایک اور بری خبر، چکی کا آٹا مزید مہنگا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: عوام کے لئے ایک اور بری خبر، چکی کا آٹا 5 روپے مزید مہنگا ہوکر 175 روپے فی کلو تک جاپہنچا ہے۔

آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے، آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ مہنگی گندم اور بجلی کو ٹھہرایا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق منڈی میں گندم 4 ہزار 900 سے 4 ہزار 920 روپے فی من بیچی جارہی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں گندم 150 سے 200 روپے فی من تک مہنگی ہوئی جبکہ بجلی مہنگی ہونے سے بھی گندم کے پیداواری اخراجات بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے آج شام بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی

ادھر مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750 سے 2850 روپے میں دستیاب ہے جبکہ کھلا سرخ آٹا 140 اور سفید فائن آٹا 150 روپے فی کلو بیچا جارہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے تھیلے کے نرخ بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی درد سر بن چکی ہے، اب آٹا بھی مہنگا کر کے مشکلات بڑھا دی گئی ہیں، روٹی تو انسان کی بنیادی ضرورت ہے، کم از کم حکومت آٹے کے نرخوں کو ہی قابو کر لے تاکہ غریب دو وقت کی روٹی تو کھاسکے۔

Related Posts