کراچی میں دودھ کی قیمت میں 25 روپے فی لٹر کا یکمشت اضافہ کردیا گیا ہے۔ ملک فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نئی قیمت کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں دودھ زیادہ تر علاقوں میں 130 روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔ ملک فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکم نومبر سے دودھ کی نئی قیمت 155روپے فی لٹر ہوگی۔
ریٹیلرز اور ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
عدالت کا زیادہ قیمت پر غیر معیاری دودھ بیچنے کے خلاف آپریشن کا حکم
ملک فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا۔ دودھ کی نئی قیمت 155 روپے فی لٹر کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کمشنر کراچی نے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ اب بھینسوں کی دیکھ بھال کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
آج سے 2 روز قبل جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے پر کمشنر کراچی اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
سندھ فوڈ اتھارٹی اور کمشنر آفس نے تحریری جواب جمع کرادیا۔اسسٹنٹ کمشنر اعجاز رند نے بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگ ہوچکی ہے، دودھ کی قیمتوں کا جلد تعین کرلیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: شہری ہوشیار! کراچی میں دودھ بھی مزید مہنگا ملے گا