پاک بحریہ کے افسران کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک نیوی کے افسران کو اعزاز دیا جارہا ہے
فوٹو پاک نیوی

پاک بحریہ کے اہلکاروں میں عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوئی۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور افسران وجوانوں کومختلف عسکری اعزازات سے نوازا۔

ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والے افسران میں کموڈور راشد محمود شیخ، کموڈور تصور اقبال، کموڈور عامر اقبال، کموڈور راشد نذیر،کموڈور ذیشان شاہد،کموڈور ڈاکٹر ندیم قریشی،کموڈور ڈاکٹر طارق معراج رسول خان،کموڈور ڈاکٹر عطاء اللہ،کموڈور محمد عمیر، کموڈور شاہد واصف، کموڈور ثاقب حبیب، کموڈور فیصل اقبال قاضی اور کیپٹن سید عاطف حسین بخاری شامل تھے۔

تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کیپٹن نوید احمد، کمانڈر عمران رضا، کمانڈر بابر ابن سلیم، کمانڈر نجیب اللہ خان نیازی، کمانڈر رضوان اللہ، سرجن کمانڈر محسن رضا خان، کمانڈر امتیاز محمد، کمانڈر محمد انور، لیفٹیننٹ کمانڈر سید نعمان مسعود، لیفٹیننٹ کمانڈر ولید عارف اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر شامل تھے۔

تمغہ بسالت؛ کمانڈر منور احمد بھٹی، کمانڈر نعیم احمد خان، صدام حسین پی ایم ٹی-I اور زین علی پی ایم ٹی-II نے وصول کیا۔

پاک بحریہ کے ایم سی پی اوز ، سی پی اوز اور سیلرز کو 31 تمغہ خدمت (ملٹری)-I،
53 تمغہ خدمت (ملٹری)-II اور 99 تمغہ خدمت (ملٹری)-III جبکہ 60 افسران، ایم سی پی اوز/ سی پی اوز/ سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سےنوازا گیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Posts