جڑواں شہروں میں پاک سیکرٹریٹ سے آئی جے پی تک میٹرو بس سروس بحال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرو بس سروس
(فوٹو: ہم نیوز)

راولپنڈی اسلام آباد میں جماعتِ اسلامی کے دھرنے کے باعث 3روز سے بند میٹرو بس سروس کو جڑواں شہروں میں پاک سیکرٹریٹ سے آئی جے پی تک بحال کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے میٹرو بس سروس کو جزوی طور پر بحال کیا تاہم فیض آباد سے صدر میٹرو اسٹیشن تک سروس بدستور معطل رہے گی۔ راولپندی انتظامیہ کے مطابق آج دن 2 بجے کے بعد میٹرو بس سروس مکمل بحال ہوجائے گی۔

گزشتہ 3 روز سے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج گزشتہ 3 روز سے جاری ہے۔ جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی تو ظاہر کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ مطالبات پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

دھرنے کے باعث میٹرو سروس کے علاوہ مری روڈ پر بھی ٹریفک کا سلسلہ معطل ہوگیا۔ تحریکِ انصاف نے بھی احتجاج کی کال دی تھی جس کے باعث میٹرو بس سروس کو آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کردیا گیا تھا، تاہم پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال واپس لے لی تھی۔

تحریکِ انصاف نے عین وقت پر احتجاج کی کال شہری انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث معطل کی جبکہ پی ٹی آئی قیادت کا کہنا تھا کہ عدالت نے بھی تاحال احتجاج کی اجازت نہیں دی ہے، جس کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی تھی۔

Related Posts