کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کرنے کا طریقۂ کار کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کرنے کا طریقۂ کار کیا ہے؟
کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کرنے کا طریقۂ کار کیا ہے؟

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم نے کورونا کو حقیقت کے طور پر تسلیم کر لیا اور اب کورونا ویکسین لگوانے اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی منظرِ عام پر آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے آن لائن حاصل کریں کیونکہ نادرا نے پاکستان کے تمام شہریوں کیلئے یہ کام آسان کردیا ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ نادرا کے دفتر پر رش سے بچیں اور سرٹیفکیٹ ای سہولت مراکز سے حاصل کریں۔ ویڈیو کے ذریعے مکمل رہنمائی حاصل کریں اور فوری سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے ہماری ویب سائٹ پر تشریف لے جائیں۔ 

نادرا نے ویب سائٹ کا جو ایڈریس دیا ہے اس پر کلک کرکے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم (نمز) تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جہاں پہنچ کر آپ کو اپنے قومی شناختی کارڈ پر درج معلومات مہیا کرنا ہوں گی، اس لیے کمپیوٹرائزڈ این آئی سی دستیاب ہونا چاہئے۔ 

This is how you can get a COVID-19 vaccination certificate online

یہاں ایک بار کورونا کا سرٹیفکیٹ نامی نیلے بٹن پر کلک کرنے کے بعد آپ سے مختلف سوالات شروع کردئیے جائیں گے۔ سب سے پہلے ڈیش کے بغیر اپنا این آئی سی نمبر اور شناختی کارڈ جاری کرنے کی تاریخ درج کریں۔

This is how you can get a COVID-19 vaccination certificate online

دوسرے مرحلے میں این آئی سی یا پاسپورٹ کے مطابق اپنا نام درج کریں۔ اپنی شناخت سے متعلق تمام تر معلومات درج کرنے کے بعد آپ کو تصدیق کیلئے نیلے بٹن کو دبانا ہوگا، خیال رہے کہ یہاں پاسپورٹ نمبر ڈالنا ضروری نہیں تاہم نام اور قومیت کا انتخاب لازمی ہے۔

تصدیق کریں کا بٹن پریس کرنے کے بعد آپ کو 100 روپے کی سرٹیفکیٹ فیس قریبی سہولت مرکز میں جمع کرا کر اپنا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہے۔ فیس ویزہ کارڈ، ماسٹر کارڈ یا ڈیبٹ ، کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی ادا کی جاسکتی ہے جس کیلئے معلومات کا اندراج لازمی ہے۔

اگر آپ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنا چاہیں تو آپ کو ادائیگی مکمل کرنے کیلئے او ٹی پی (یک وقتی پاس ورڈ) درج کرنا ہوگا جو آپ کے ذاتی موبائل فون نمبر پر ارسال کیا جاتا ہے۔ ادائیگی مکمل ہوجانے کے بعد سرٹیفکیٹ وصول کیا جاسکتا ہے۔

نادرا نے یہ سروس مہیا کرنے کا فیصلہ اپنے مراکز پر عوام کے ہجوم سے بچنے کیلئے کیا کیونکہ لوگ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کیلئے قطاروں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے تھے جس سے وائرس پپھیلنے کا خدشہ تھا جبکہ ڈیلٹا ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے باعث کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز کیسے بلند کی جاسکتی ہے؟

Related Posts