محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج دوپہر یا شام میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 24 گھنٹے کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر یا شام میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ بنالیا

علاوہ ازیں ٹھٹھہ، سجاول ، بدین، نگرپارکر اور میر پور خاص سمیت زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ مشرقی پنجاب، بلوچستان کے بعض علاقوں، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

Related Posts