محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Met Office issues heatwave alert for country from today
FILE PHOTO
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں ہفتے 9 جون سے 12 جون تک شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ صورتحال ملک کے بالائی حصے میں بننے والے ہوا کے دباؤ کے باعث پیدا ہو رہی ہے۔
وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور تیز جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔
عوام، خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کو سخت گرمی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماہرین نے دن کے اوقات میں براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز اور زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا، دادو اور سبی میں 49 ڈگری، جب کہ بہاولنگر، رحیم یار خان اور شہید بینظیرآباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts