عامر لیاقت حسین کے انتقال پر قوم سوگوار، مختلف شخصیات کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت حسین کے انتقال پر قوم سوگوار، مختلف شخصیات کا اظہارِ افسوس
عامر لیاقت حسین کے انتقال پر قوم سوگوار، مختلف شخصیات کا اظہارِ افسوس

رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا آج انتقال ہوگیا جس پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف، شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایوانِ صدر کی جانب سے کہا گیا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رکنِ قومی اسمبلی عمر لیاقت حسین کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا کہ صدرِ مملکت نے عامر لیاقت حسین کیلئے مغفرت اور بلندئ درجات کی دعا کی۔ڈاکٹر عارف علوی نے  اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ  تعالیٰ عامر لیاقت حسین کے درجات بلند اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف زرداری نے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ 

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔ 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب نے اپنے خالق کی طرف لوٹ جانا ہے۔

رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کی مغفرت فرمائے۔ کسی کا دُنیا سے چلے جانا ہمارے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ ہم نے بھی ایک دن جانا ہے جو کبھی بھی آسکتا ہے۔ 

وفاقی وزیرِ بحری امور فیصل سبزواری نے بھی پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کے انتقال پر دلی افسوس ہوا۔ ان سے ہمارا اچھا تعلق رہا۔

تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ عامر لیاقت حسین نے تحریکِ انصاف کے ساتھ اپنے سیاسی سفر میں کردار ادا کیا۔ ان کی بلندئ درجات اور  مغفرت کیلئے دعا گو ہوں۔ 

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کی مغفرت فرمائے اور ان کے خاندان، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

مشہورومعروف اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ خدا حافظ عامر بھائی! یہ بہت بری خبر ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کا ایصالِ ثواب فرمائے۔ 

https://twitter.com/faysalquraishi/status/1534821974715039744

 

سینئر پی ٹی آئی رہنما و سابق معاونِ خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کا سن کر دلی افسوس ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 

جنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی حامد میر اور ٹی وی میزبان وصحافی عاصمہ شیرازی نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

 

ٹی وی میزبان اقرار الحسن سید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات عامر لیاقت کی لغزشوں سے درگزر کرتے ہوئے ان کی مغفرت فرمائے۔ اگر کسی کے دل میں کوئی منفی خیال تھا بھی تو اسے نکال دیں۔ سب سے ان کیلئے دعا کی درخواست ہے۔

Related Posts