ایف آئی اے کی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینالیسز ونگ (را) کے سلیپر سیل کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ظفر نامی سلیپر سیل کا اہم رکن پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کے مطابق کراچی سے گرفتار کیے گئے ملزم ظفر نے بھارت میں 14 ماہ تک مسلسل دہشت گردی کی تربیت لی جس کے بعد اسے دہلی میں محمود صدیقی گروپ نے فوجی تربیت دلائی۔

حکام کے مطابق ظفر ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھتا ہے جسے بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کی تربیت بھی دی گئی جبکہ ملزم نے ایک عرصے تک فائر بریگیڈ میں سرکاری ملازمت بھی کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر نیوالا بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے ایک اور  اہم رکن کو ایف آئی اے نے کراچی سے گرفتار کیا۔

یہ 2 ماہ قبل  ایف آئی اے کی لگاتار دوسری کامیابی تھی ،اس سے چند روز قبل کراچی میں ہی ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے اہم کارروائی کرتے ہوے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے رکن آصف صدیقی کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  را کے سلیپر سیل کا ایک اور اہم رکن کراچی سے گرفتار

 

Related Posts