دیکھئے ویڈیوز: ساحر لودھی کی نقل اتارنے پر مہوش حیات کو غصہ آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات اور ساحر لودھی
فوٹو ڈیلی ٹائمز

اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے  ساحر لودھی کی نقل اتارنے والی وائرل ویڈیوز پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

میزبان و اداکار ساحر لودھی کی کچھ ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جو ان کے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahir Lodhi (@sahir_lodhi)

ویڈیوز بھارتی پاپارازی کے اسٹائل میں بنائی گئی ہیں جیسے کہ ساحر کو معلوم نہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو بنانے آ رہا ہے جبکہ کیمرہ مین بھی ان کا اپنا ہے اور یہ ویڈیوز بھی ان ہی کے پیج پر شیئر کی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahir Lodhi (@sahir_lodhi)

سوشل میڈیا صارفین کو میزبان کی ان ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کرتے ہی ہیں لیکن اب ساتھی اداکاروں نے بھی اسی طرز کی ویڈیوز بنائی ہیں جن میں ہدایتکار و اداکار یاسر نواز، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم شامل ہیں۔

نقالی کی ویڈیوز

ویڈیوز کی نقالی کا سلسلہ یاسر نواز نے شروع کیا تھا جس کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی ساحر لودھی کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانا شروع کردیں۔

اسی پر اداکارہ مہوش حیات نے تبصرہ کیا اور ان ویڈیوز پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

مہوش حیات کا ردعمل

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ساحر لودھی نے اس  انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد جگہ بنائی ہے اور وہ اب تک اس مقام پر قائم ہیں، جو کہ قابلِ احترام ہے اور یہ بالکل آسان نہیں ہے۔

’ساحر کے بھی جذبات ہیں، ساحر لودھی کی نقالی ویڈیوز پر مہوش حیات ناراض

فوٹو: اسکرین شاٹ

مہوش حیات کے مطابق آپ کسی کے انداز کو ناپسند کر سکتے ہیں لیکن اس انسان کی بنیادی عزت ہمیشہ برقرار رہنی چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے سب کو نرمی برتنے اور شائستگی اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

اداکارہ نے لکھا یہ انتہائی نامناسب اور ناجائز ہے کہ آپ کسی کا مذاق اڑائیں، لوگ بھول گئے ہیں کہ ساحر بھی ایک انسان ہیں اور ان کے بھی جذبات اور احساسات ہیں جیسے کہ ہم سب کے ہیں۔

Related Posts