مہوش حیات نے طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں نہ آنے کی وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات نے طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں نہ آنے کی وجہ بتادی
مہوش حیات نے طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں نہ آنے کی وجہ بتادی

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اس راز سے پردہ ہٹادیا کہ وہ طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں کیوں نہیں آئیں۔

ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے اپنے لئے کرداروں کے انتخاب کرنے کے طریقے کے بارے میں بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب وہ اپنے انتخاب میں بہت زیادہ سمجھدار ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک اداکارہ کے طور پر اپنے آپ کوچیلنج کرنے کی ضرورت ہے اور ابھی انہیں ایسا کوئی پراجیکٹ نظر نہیں آیا۔

مہوش حیات نے کہا کہ کورونا وائرس نے ہمیں ایک اچھا موقع فراہم کیا کہ ہم ایک بار جائزہ لیں اورسنجیدگی سے اس بات پر دوبارہ غور کریں کہ پاکستانی سینما کو کتنا کامیاب ہوناچاہیے۔

مزید پڑھیں: ملک سے باہر جاتے ہوئے دل میں درد محسوس کرتی ہوں۔مایا علی

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہوں نے دل لگی ڈرامے کے بعد کوئی ٹی وی ڈرامہ اس لیے نہیں کیا کیونکہ ان دنوں تمام کردار تقریبا ایک ہی طرح کے تصور پرمبنی ہیں۔

Related Posts