مہک اور پری کی فحش حرکتوں کا لگام ڈال دی، انسٹاگرام اسٹارز حوالات میں بند

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

اترپردیش کے ضلع سنبھل میں انسٹاگرام پر فحش کلامی اور گالی گلوچ والی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی دو مشهور خواتین انفلوئنسرز مہک اور پری (عرف نشا) کو پولیس نے سماجی اقدار اور اخلاقیات کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق انہوں نے اظہارِ رائے کی آزادی کو غلط سمجھا اور اپنی ویڈیوز کے ذریعے معاشرتی حدود پار کر دیں۔ ان کے ساتھ حنا اور جرار عالم نامی دو دیگر ارکان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، اور انہیں بھی حراست میں لیا گیا۔

انسٹاگرام پر مہک اور پری کے اکاؤنٹ پر تقریباً 4.8 لاکھ فالورز موجود تھے۔ علاوہ ازیں دیگر مرر چینلز نے ان کے فحش کلام اور گالی سے بھرپور مواد کو آگے پھیلایا، جس سے گاؤں کے لوگوں میں سخت ناراضگی پائی گئی۔

عدالتی حکم پر انسٹاگرام سے ان کے کچھ اکاؤنٹس ہٹا دیے گئے۔ سنبھل کے ایس پی کرشن بشنوئی نے واضح کہا کہ ان کا اندازہ لگانا کہ اس مواد نے سماجی اقدار کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد گاؤں والوں کی شکایت پر کارروائی ضروری ہوئی۔

کرشن بشنوئی نے خبردار کیا کہ اگر کوئی بھی شخص سوشل میڈیا پر شہرت کی خاطر اس طرح کے فحش مواد اور گالی گلوچ کا سہارا لے گا، تو اس کے خلاف بے دردی سے قانونی کارروائی کی جائے گی، اور پولیس کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی۔

Related Posts