پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کے حصول میں مدد کررہا ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے، آرمی چیف
ہمیں دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کر رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ رچرڈ مور سے کیا ، جنہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

ڈی جی ائی ایس پر آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان  باہمی دلچسپی اور  پیشہ ورانہ امور سمیت انٹیلی جنس اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

آرئی ایس پی  آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈ مور نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

Related Posts