اچھا بیٹسمین بن کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، کرکٹر بننے کا خواہشمند 7 سالہ محمد محد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرکٹ اور پاکستان کا چولی دامن کا ساتھ ہے، قومی کھیل نہ ہونے کے باوجود ملک میں کرکٹ کا شوق ہر خاص و عام میں پایا جاتا ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ کرکٹر بن کر ملک وقوم کا نام روشن کرنے کے خواب دیکھتا ہے۔

ایسا ہی ایک بچہ محمد محد جوانی جو7 سال کی عمرمیں اچھے بیٹسمین کا روپ دھارچکا ہے اور قوی امید ہے کہ مستقبل میں یہ بچہ سعید انور، انضمام الحق، محمد یونس اور بابراعظم کی طرح ملک کا نام ضرور روشن کریگا۔

ایم ایم نیوز نے مستقبل کے اس ننھے ستارے کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا جس کا احوال نظر قارائین ہے۔

اپنے شوق کے بارے میں بتاتے ہوئے محمد محد نے کہا کہ مجھے ایک بہترین بیٹسمین بننا ہے اسی لئے میں ابھی سے پریکٹس کررہا ہوں تاکہ مستقبل میں اچھا بیٹسمین بن سکوں۔

پاکستان کا یہ ننھا ستارہ بابراعظم کا بہت بڑا مداح ہے اور اُن سے ملاقات کی بھی خواہش رکھتا ہے اُسے بابراعظم کی کور ڈرائیو بہت زیادہ پسند ہے۔

ایم ایم نیوز سے بات چیت کے دوران محمد محد نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں اور پشاور زلمی اُن کی پسندیدہ ٹیم ہے۔

محمد محد کے والد نے ایم ایم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ محد بچپن سے ہی کرکٹ کا شوقین تھا، اسی لئے میں نے اس کی خواہش کو دیکھتے ہوئے اس کو چھوٹی عمر سے ہی کرکٹ کی پریکٹس کروانی شروع کردی ہے تاکہ یہ اپنے خواب کو پورا کرسکے اور ملک وقوم کانام روش کرسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کے دور میں بچے موبائل یا کمپیوٹر کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں چنانچہ میں نے اسے اِن چیزوں سے دورکرنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا سوچا۔

محد کے والد نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ یہ اس اکیڈمی میں سب سے کم عمر بچہ ہے اور جب یہ دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا ہوتا ہے تو مجھے لوگ یہی کہتے ہیں کہ آپ کا بیٹا بہت اچھی کرکٹ کھیلتا ہے، اسی لئے میں اُسے ہرممکن سپورٹ کررہا ہوں۔

Related Posts