کراچی:اداکارہ میرا نے انصاف نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو میری موت کے ذمہ دار پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ریاست مدینہ ہوگی۔
برسوں سے ملک اور قوم کی خدمت کرنے والی اداکارہ میرا کو آج ریاست کی مدد کی ضرورت ہے لیکن شاید صاحب اختیار لوگ عمر شریف کی طرح کروڑوں روپے کی امداد لے کر اس وقت میرے پاس آئیں گے جب میں وھیل چیئرپر پہنچ جاؤں گی۔
آج اداکارہ میرا ایک تنہا عورت کے طور پر ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت نہ مجھے فلم انڈسٹری کے حوالے سے کوئی جواب دیتی ہے نہ مجھے فلم بنانے کے لئے فنڈ فراہم کیے جا رہے ہیں۔
دس سال سے مجھے ایک بے بنیاد مقدمے پر عدالتوں کے چکر لگوائے جارہے ہیں اور بحیثیت عورت مجھے پاکستان میں شادی کی اجازت نہیں مل رہی، کہہ رہے ہیں کہ آپ پاکستان چھوڑ کر باہر چلی جائیں لیکن میں تو اپنی مرضی سے بھارت اور دبئی کو چھوڑ کر پاکستان میں رہ رہی ہو ں ۔گزشتہ ایک ڈیڑھ برس سے انتہائی کرب سے گزر رہی ہوں۔
مزید پڑھیں:پاوری گرل،دنا نیرکی گانا گاتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل