ظلم کی انتہا، سی ڈی اے اسپتال میں دوائیں مریضوں کو دینے کے بجائے نالے میں بہادی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہم انگلش

اسلام آباد کے سی ڈی اے اسپتال انتظامیہ کی نااہلی، دوائیں مریضوں کو نہ ملیں، زائد المیعاد ہونے پرنالے میں پھینک دی گئیں۔

نجی چینل آج نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سی ڈی اے اسپتال کی انتظامیہ کی سنگین غفلت سامنے آگئی۔ مریضوں کو دوا دینے کے بجائے اسپتال انتظامیہ نے ایکسپائرڈ ہونے پر ادویات نالے میں پھینک دیں۔

آج نیوز کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دواؤں سے بھرے تھیلے نالے میں پڑے ہیں، جنہیں انتظامیہ نے مناسب طریقے سے تلف کرنے کے بجائے کھلے عام ضائع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ادویات اسپتال میں موجود تھیں، مگر بروقت مریضوں کو فراہم نہ کی گئیں۔ ادویات کی تاریخِ میعاد ختم ہونے کے بعد انہیں نالے میں پھینک دیا گیا، جو نہ صرف طبی وسائل کا ضیاع ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی اور صحت عامہ کے لیے بھی خطرناک ہے۔

اس افسوسناک واقعے نے اسپتال انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ شہریوں اور مریضوں کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے فوری تحقیقات اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts