ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر تشویشناک اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ادویات کی قیمت
(فوٹو: دی کرنٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد سے زائد کا تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مختلف امراض میں شفا یاب کرنے والی ادویات مہنگی ہوگئیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر23.33 فیصد جبکہ مئی کے مقابلے جون میں1.59 فیصد اضافہ ہوا۔ مئی کے مقابلے جون میں ادویات کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جون میں ڈاکٹرز اور کلینک کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 15فیصد اور اسپتالوں کی سہولیات کی قیمتوں میں 14فیصد سے زائد کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔

گزشتہ ماہ جون میں ڈینٹل سروسز سالانہ بنیادوں پر5.99 فیصد مہنگی ہوگئیں،مئی کے مقابلے جون میں میڈیکل ٹیسٹوں کی قیمت 0.88 فیصد تک بڑھ گئی۔دستاویز کے مطابق اسپتالوں کی سہولیات کی قیمت سالانہ بنیادوں پر 14.16 فیصد بڑھ گئی، مئی کے مقابلے جون میں اسپتال کی سروسز 0.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب عوام کی بڑھتی ہوئی تعداد آج کل ڈاکٹرز اور ہسپتالوں کا رخ نہیں کرتی بلکہ خود علاجی (سیلف میڈیکیشن) کے ذریعے امراض کا علاج ڈھونڈا جاتا ہے جس سے بعض اوقات امراض کی پیچیدگی اور بیماریوں کی شدت بڑھ جاتی ہے۔

Related Posts