پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ چھوٹے چھوٹے لمحوں میں بڑی خوشیاں ہوتی ہیں۔
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خوشیاں سب سے چھوٹے لمحوں میں ہوتی ہیں۔
معروف اداکارہ آئمہ بیگ نے مایا علی کی تصاویر کو سراہا ہے اوردیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی پوسٹوں پر تبصرہ کیا۔
چند روز قبل اپنے ایک پیغام میں اداکارہ مایا علی نے کہا تھا کہ مداح بغیر کچھ سمجھے اور جانے کمنٹس کرنے لگ جاتے ہیں۔
ہم اسٹارز ہیں آپ ہمارے کام پر تنقید یا تعریف کریں ہم اس کو توجہ سے سنیں گے لیکن کوئی بھی مداح ہم سے پرسنل نہ ہو، کیوںکہ آپ ہمیں جانتے ہی نہیں۔