پاکستان ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کرلی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر ماورہ حسین نے غلاف کعبہ سینے کی ویڈیو اور دیگر تصاویر شیئر کیں۔
اپنی پوسٹ میں ماورا حسین نے لکھا کہ ’الحمد اللّٰہ یہ میرے لیے بہت ہی اچھا اور ناقابلِ یقین تجربہ تھا۔ اللّٰہ نے مجھے نہ صرف عمرہ ادا کرنے کا موقع دیا بلکہ مجھے حطیم کعبہ میں دعا کرنے کا موقع بھی ملا۔‘
ماورا حسین نے غلاف کعبہ کی تیاری میں بھی حصہ لیا اور اپنے ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماورا حسین کی پوسٹ پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔