مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے بغیر حکومت کے خلاف اپنی سیاسی تحریک جاری رکھنے کا اشارہ کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا اعلان کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ نے اب اپنے داخلی معاملات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے، ہم مزید نہ کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں، نہ خود ہونا چاہتے ہیں، اس لیے جمعیت علمائے اسلام کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کا کردار پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ادا کریں گے، ایشو ٹو ایشو دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جماعت اسلامی نے بھی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے بجائے چند نکات پر حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔

گزشتہ دنوں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی تھی۔

Related Posts