ڈائریکٹر کے الیکٹرک سے مولانا عظیم اللہ عثمان کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

 ڈائریکٹر کے الیکٹرک ہمایوں صغیر سے جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں شیرشاہ کالونی میں لوڈشیڈنگ، اووربلنگ، ایریل بنڈل کیبل اور نئی پی ایم ٹیز کی تنصیب سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وفد می جے یوآئی ضلع کیماڑی کے جنرل سیکریٹری سید اکبر شاہ ہاشمی، جے یوآئی شیرشاہ کے سینئر نائب امیر مولانا محمد بلال عباسی، سیکریٹری اطلاعات مولانا محمد ندیم ودیگر شامل تھے۔

مولانا عظیم اللہ عثمان نے غربی، کیماڑی، جنوبی،گلشن، اوتھل کے ریجنل ڈائریکٹر K الیکٹرک ہمایوں صغیر کو بتایا کہ شیرشاہ کالونی سمیت ضلع کیماڑی کے بعض علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں۔ جن علاقوں میں رات کو اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی اسے ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

نجی کمیٹیوں پر چاند دیکھنے پر پابندی، اسمبلی سے قانون منظور

مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ شیرشاہ کے بعض فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جو تکلیف دہ ہے۔ بتدریج لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اووربلنگ روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ اگر کہیں کوئی بجلی چوری کا مرتکب ہوتا ہے تو اس مخصوص طبقے کی وجہ سے سب کو اذیت دینا مناسب نہیں۔ قانون اپنا راستہ بنائے مگر عوام کو ریلیف فراہم کرنا بھی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

ڈائریکٹر کے الیکٹرک ہمایوں صغیر نے یقین دہانی کرائی کہ I.A فیڈر کی طرح دیگر فیڈرز پر بھی عنقریب لوڈشیڈنگ بتدریج ختم کردی جائے گی۔ انہوں نے وفد کو بتایاکہ ہم انتہائی مجبوری میں بجلی کی بندش کا عمل کررہے ہیں۔ بجلی کی چوری کے بڑھتے واقعات بھی لوڈ شیڈنگ کا سبب بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پیداوار کے مقابلے میں استعمال دوگنا ہے، تیل کی عدم دستیابی نے ہمارے ہاتھ پیر باندھ رکھے ہیں مگر ہم پھر بھی آپ حضرات کی گزارشات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے کوشش کریں گے کہ رات کے اسپیل کو ختم کیا جاسکے۔ ہمیں کچھ وقت درکار ہے، ہم نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے بھی سسٹم کی بہتری کیلئے درخواست کی ہے۔ امید ہیکہ ان شائاللہ بہت جلد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔ K.E انتظامیہ نے مولانا عظیم اللہ عثمان کے تعاون و مسلسل کاوشوں پر انکا شکریہ ادا کیا۔