اسلام آبادیونائیٹڈ کےکھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، میچ ایک دن کیلئے ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آبادیونائیٹڈ کےکھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، میچ ایک دن کیلئے ملتوی
اسلام آبادیونائیٹڈ کےکھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، میچ ایک دن کیلئے ملتوی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے قبل ہی یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد میچ کو ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ‘آج شام ہونے والے میچ میں شامل ٹیموں میں سے ایک ٹیم کے کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے’۔

 

بیان میں کہا گیا کہ ‘کھلاڑی میں دو روز قبل علامات ظاہر ہوئی تھیں اور فوری طور پر آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا’۔

پی سی بی نے کہا کہ ‘مذکورہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں’۔

اس سے قبل پی سی بی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ 9 بجے شروع ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادیونائیٹڈ کے کھلاڑی میں کورونا وائرس کی تصدیق، میچ تاخیر کا شکار

Related Posts