تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا الزام بڑا جھوٹ، نیب کی درخواست مضحکہ خیز ہے۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انہیں ہٹانا دو منٹ کا کام نہیں، مگرسیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، مریم نواز
انہیں ہٹانا دو منٹ کا کام نہیں، مگرسیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، مریم نواز

لاہور: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے نیب کی جانب سے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کے الزام کو بڑا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی ہائی کورٹ میں دائر درخواست مضحکہ خیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نیب کا کام کرپشن پکڑنا ہے، حکومت کا ترجمان بننا نہیں۔ نیب کرپشن پکڑنے میں ناکام رہا۔ نیب والے مجھے جتنی بار بلاتے ہیں، میں انہیں بے نقاب کرنے کیلئے ضرور جاتی ہوں، میں نے کرپشن کی ہو تو پکڑیں۔

گفتگو کے دوران مریم نواز نے انکشاف کیا کہ نیب ان سے تفتیش کی بجائے غیر متعلقہ سوالات کرتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کون سی کتابیں پڑھ رہی ہیں۔ گھر میں جو دعوتیں ہوتی ہیں، اس میں مینیو کون بناتا ہے۔پارٹی کے فیصلے کون کرتا ہے۔ ہم نے کامیاب جلسے کیے جسے دیکھ کر نیب والوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ مجھے میرے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا۔ آج تک نہ نیب میرے خلاف ریفرنس بنا سکا۔ ریفرنس میں میرے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کا ذکر ہی نہیں ہے۔ ریفرنس رجسٹر ہی نہیں ہوا۔ میرے سامنے عدالت میں معزز جج نے کئی بار پوچھا کہ ریفرنس کہاں ہے تو کبھی ادھر دیکھتے تھے تو کبھی ادھر، ریفرنس ہو تو بنائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی کہ پی ڈی ایم کے جلسے ہو رہے ہیں تو مریم نواز کو گرفتار کر لو، لانگ مارچ ہو رہا ہے تو مریم نواز کو گرفتار کر لو، حکومت کے خلاف ضمنی انتخاب جیت رہے ہیں تب بھی مریم نواز کو حراست میں لے لو۔ عوام کو بے وقوف نہ بنائیں۔ لوگوں کو نظر آرہا ہے کہ آپ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب اپنی ڈوبتی ہوئی کشتی بچانے کی کوشش میں ہے۔ پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا۔ کسی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کیا جائے۔ جاوید لطیف ایک محبِ وطن پاکستانی ہے۔ شیخوپورہ کے عوام نے انہیں بار بار منتخب کیا اور قومی اسمبلی میں بھیجا۔ یہ جان لیں کہ ن لیگ کو بار بار انتقام کا نشانہ بنایا تو آپ خود اس کی زد میں آئیں گے۔ ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ چینی کی قیمت 105 روپے سے تجاوز کرگئی۔ ہم مہنگائی، لاقانونیت اور اقرباء پروری کے خلاف بولیں گے۔ حکومت نے لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ ہم ان کی آٹا اور چینی چوری اور گیس چوری کے خلاف ضرور بولیں گے۔ اگر آپ اسے سیاسی بیان کہتے ہیں تو ضرور کہیں۔ نیب کو یہی تکلیف ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مریم نوازکی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے نیب درخواست کی سماعت

Related Posts