مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے 6 سال سےگیدڑکو لیڈرکاماسک پہنانےکی پوری کوشش کی گئی، لیڈر کا ماسک اترا تو توشہ خانہ چورنکلا، چیف جسٹس کو کہنا چاہتی ہوں عمران خان کے پیچھے نہ لگیں۔
ریلوےاسٹیشن گراؤنڈ کھڈیاں خاص میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا قصورکےشیروں اورشیرنیوں کومیرااورنوازشریف کا سلام،کبھی سوچابھی نہیں تھاکہ پورا کھڈیاں باہرنکل کرآئےگا،کھڈیاں والوں نےمینارپاکستان پرجلسہ کرنےوالےکوکھڈےمیں پھینک دیا۔
ن لیگ کی رہنما نےعمران خان کا نام لئے بغیر کہا کھڈیاں اورقصورنے2018میں بھی گھڑی چورکویہاں گھسنےنہیں دیا،پوری دنیا جان گئی یہ فتنہ حکومت میں ہوتو پاکستان کی تباہی ہے۔5، 6سال سےگیدڑکو لیڈرکاماسک پہنانےکی پوری کوشش کی گئی لیڈرکاماسک اتراتوتوشہ خانہ چورنکلا۔
چیف آرگنائرز ن لیگ نے کہا 6سے7سال گدھےپرلکیریں ڈال کرزیبرا بنانےکی کوشش کی گئی،سہولت کاررخصت ہوئے تو گدھے پر سے لکیریں مٹ گئیں، اب وہ گدھاریاست کو دولتیاں مار رہا ہے،جس طرح اس کی ذلت ورسوائی ہوئی سہولت کاروں نےکانوں کوہاتھ لگالیا۔
مریم نواز نے کہا جوکہتاتھاقانون سب کیلئےبرابرہے،وہ آج قانون کا مفرور ہے،عدالتوں نے پیش ہونے کا کہا تواس دن سے پلستر چڑھاکر بیٹھا ہے، چھتوں کےلینٹرکھل جاتےہیں لیکن5ماہ سے پلستر نہیں اُتررہا۔
انہوں نے کہاعدالت بلاتی ہےتوکہتاہےبزرگ ہوں،بیماراورجان کوخطرہ ہے،عدالت پیش نہیں ہوتا،ضمانت پارک میں چارپائی کےنیچے چھپ جاتاہے،پولیس لینےپہنچتی ہےتوزمان پارک سےپولیس پرحملےہوتےہیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرنے کہا معصوم چہرہ بناکر کہتا ہے زمان پارک میں اہلیہ اکیلی تھی اس پرحملہ ہوا،بیوی اکیلی تھی توپولیس پرپیٹرول بم تمہارےجنات پھینک رہےتھے؟ کیا تمہارے مؤکل پولیس کےسرپھاڑرہےتھے۔
انہوں نے کہا ضمانت پارک کودہشتگردوں کی پناہ گاہ بنایاہواتھا،گلگت بلتستان کی پولیس بلاکرپرپنجاب پولیس پرحملہ کرایاگیا۔
ان کا کہنا تھا گاڑی سےنکلتاہےتوکالا ڈبہ اپنےسرپررکھ لیتاہے،کالاگھونگھٹ نکال کردلہن بن جاتاہے، مینارپاکستان کےجلسےکوبلٹ پروف بنا دیا، بلٹ پروف شیشےکےپیچھےسےکہتاہےخوف کےبت توڑدو،کیاتمہاری جان قیمتی ہےاورعوام کی جان سستی ہے؟
مریم نواز نے کہاعمران خان کہتاہےمجھ پرکاٹالگ گیا،مجھےاقتدارمیں نہیں آنےدیں گے،عمران خان سن لو!یہ قوم تمہیں کبھی اقتدارمیں نہیں آنےدےگی،پہلاشخص دیکھاہےجوروزاپنےقتل کی نئی کہانی سناتاہے، اس کو چڑیا گھر میں پنجرے کےپیچھےرکھناچاہیے اوراس پرٹکٹ لگناچاہیے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہااس آدمی کےکہنےپرعدالتیں سوموٹو لے رہی ہیں، چیف جسٹس عمرعطابندیال صاحب سےکہناچاہتی ہوں اس آدمی کےپیچھے نہ لگیں،اس آدمی نےاپنےہرسہولت کارکی مٹی پلید کی ہے۔
انہوں نےسوال کرتے ہوئے کہاپرویزالہٰی کوپنجاب حکومت دینےکیلئےحمزہ شہبازسےحکومت لی گئی،عمران خان کوپنجاب حکومت دی گئی،اس وقت آئین نےدستک نہیں دی؟ایک منتخب وزیراعظم کوہٹادیاگیااس وقت آئین نےدستک نہیں دی؟
مریم نواز نے کہا جسٹس کھوسہ ،ثاقب نثارنےعمران کوکہانوازشریف کیخلاف درخواست ہمارےپاس لاؤ،اس وقت بھی آئین پاکستان نےدستک نہیں دی؟ ن لیگ کی چیف آگنائزر نے کہانوازشریف کوسزا دینےوالوں کی گواہیاں آگئیں ان سےزبردستی سزادلوائی گئی،شوکت صدیقی کوفیض حمیدنےکہانوازشریف،مریم نوازکوضمانت نہیں دینی،شوکت صدیقی کامقدمہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ہے،آئین دستک نہیں دیتا؟
مریم نوازنے کہاسپریم کورٹ نےکہاتھاکہ عمران خان نےآئین توڑا،قوم سوال کرتی ہےسنگین جرم کرنےوالےکوکھلاکیسےچھوڑا؟آئین توڑنےوالےکوسزا دی گئی ہوتی تویہ حالت نہ ہوتی،آئین کی دستک اس وقت کیوں سنائی دیتی ہےجب عمران خان کامقدمہ ہو؟
انہوں نے کہادستک عمران کی ہوتی ہے،سپریم کورٹ سمجھتی ہےآئین دستک دےرہاہے،کچھ ججزکی جانب سےعمران خان کی سہولت کاری ہورہی ہے،قوم کہنےپرمجبورہےفیصلےآئین دیکھ کرنہیں،ٹرک دیکھ کرکیےجاتےہیں،فیصلےآئین اورقانون پرنہیں،بیگمات اوربچوں کےکہنےپرہوتےہیں۔
انہرں نے مزید کہا کہ ثاقب نثارکہتاہےمریم کیخلاف کوئی دھماکاکرنےلگوتوپہلےبتادینا،کہاگیاالیکشن کرانےکیلئے20ارب نہیں ہیں،20رب ہیں لیکن ایک الیکشن3بارکرانےکیلئے60ارب نہیں،کہتےہیں آٹےکیلئےقطاریں لگی ہیں،انصاف کیلئےبھی قطاریں لگی ہیں۔
ن لیگ کی نائب صدر نےکہا عمران خان کہتاتھا میرےخلاف امریکی سازش ہوئی،دوسری طرف لابنگ فرم ہائرکی،عمران بچوں کی طرح دوسرےممالک کوپاکستان کی شکایات لگارہاہے،غیرملکی لابی کی طرف سےٹویٹس ثابت کرتی ہیں تم فتنہ ہو۔
مریم نواز نے کہاترازوکےدونوں پلڑےبرابرکرواور الیکشن کرادو،اب نہیں ہوگاکہ سہولت کارآئیں گےاورنوازشریف جائےگا،اب یہ ہوگاکہ نوازشریف آئےگااورسہولت کارجائیں گے۔