موقع پر انصاف، مریم نواز نے پاکپتن اسپتال کے ایم ایس کو گرفتار کروا دیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو جیو

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال (ڈی ایچ کیو) پاکپتن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور سی ای او  کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا اور  20 بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے موقع پر احکامات جاری کیے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال اورسی ای او ہیلتھ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس دونوں کو گرفتار کرکے لے گئی۔

سی ای او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر سہیل اور ایم ایس ڈاکٹرعدنان غفار کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ایم ایس اور دیگر ذمہ داروں نے حقائق پر پردہ پوشی کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ بچوں کی اموات 16 سے 22جون کے درمیان ہوئیں۔

ورثاء نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی غفلت اور آکسیجن سلنڈر کی کمی کا الزام عائد کیا تھا۔

Related Posts