لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو سازش کی آڑ میں جرائم چھپانے نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں جو تباہی مچا کر گیا ہے، مسلم لیگ (ن) اسے ٹھیک کرنے میں لگی ہے۔
عمران خان ملک کا سب سے بڑا فتنہ ہے، مریم نواز
ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ اور شہباز شریف دن رات ملک میں مچی تباہی ٹھیک کرنے میں جتے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے ملک ڈبویا اور غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا۔
عمران خان پاکستان میں جو تباہی مچا کر گیا ہےمسلم لیگ ن اور شہباز شریف دن رات اس کو ٹھیک کرنے میں جتے ہیں اور انشاءاللّہ بہتری آئے گی مگر معیشت کو ڈبونے اور غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والے توشہ خان کو اپنے جرائم سازش کی آڑ میں چھپانے نہیں دینا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 7, 2022