معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے حاملہ ہونے کی خوشخبری لیکر فورا انسٹاگرام کا رخ کیا اور گود بھرائی کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
مریم نفیس اسلام آباد میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو اپنی گود بھرائی کی رسم کی تقریب میں مدعو کیا جو اسلام آباد میں ان کے گھر پر منعقد کی گئی۔
ان کے دوست احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مریم نے اپنے شوہر، والدہ اور دوستوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
اب انہوں نے انسٹاگرام پر بھی ایک پوسٹ کے ساتھ یہ تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ مریم نفیس نے جذباتی پوسٹ بھی لکی ہے۔
مریم نفیس ایک معروف ماڈل، ٹیلی ویژن اداکارہ اور ہوسٹ ہیں۔ انہوں نے ’نیم‘، ’منافق‘، ’کم ظرف‘، ’محبت چھوڑ دی میں نے‘، ’عشق جلیبی‘ اور ’دیار دل‘ جیسے ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری سے شہریت پائی۔
مریم نفیس کے مداحوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی ڈراما سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ان کی غیر معمولی اداکاری کو سراہا ہے۔ مریم نفیس اپنے شعبے میں ایک مشہور شخصیت اور سماجی کارکن بھی ہیں جو مختلف سماجی مسائل پر اپنی آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔