پاکستانی مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 8 سیکنڈ میں نن چکو کی مدد سے 10 سیلڈ پانی کی بوتلوں کے ڈھکن کھول دئیے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلے ہی متعدد ورلڈ ریکارڈز قائم کرنے والے ماسٹر راشد نسیم نے82واں ورلڈ ریکارڈ بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں رجسٹر کرایا ہے۔
کراچی:
نن چکو کے ساتھ سب سے زیادہ تیزی سے بوتل کیپ کھولنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام
راشد نسیم نے نن چکو مقابلوں میں ایک مرتبہ پھر چاینئہ کو ریکارڈ سے محروم کر دیا مجموعی طور پر 82 واں ریکارڈ پاکستان کے نام کیا pic.twitter.com/fVIE0FdK1B— MM News TV (@mmnewsdottv) December 14, 2022
قبل ازیں نن چکو کے ساتھ 10 سیلڈ بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا ریکارڈ چائنہ کے یوئی ہائ چوان کے پاس تھا جنہوں نے 11.85 سیکنڈ میں سب سے زیادہ بوتلوں کو کھولنے کا ریکارڈ ریکارڈ اپنے نام کر رکھا تھا لیکن راشد نسیم نے صرف 8.79 سیکنڈ میں 10 پانی کی بوتلوں کے ڈھکن کھول کر ریکارڈ پاکستان کے نام کردیا۔
راشد نسیم نے یہ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر بنایا، دنیا میں سب سے زیادہ ماشل آرٹس عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم پوری دنیا میں نن چکو کے بھی سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔
پاکستانی مارشل آرٹسٹ ماسٹر راشد نسیم اپنے 100 ریکارڈ مکمل کرنا چاہتے ہیں یہاں پر یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ راشد نسیم کو حکومت کی سرپستی حاصل نہیں ہے وہ یہ تمام ریکارڈ اپنی مدد آپ کے تحت بنارہے ہیں۔