پسند کی شادی، پرانا تنازع یا معاملہ کچھ اور؟ باپ اور بیٹے کا گھر میں بہیمانہ قتل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ پر واقع بسم اللّٰہ آباد میں دہرے قتل کی ایک دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے باپ اور بیٹے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 54 سالہ میر افضل اور 16 سالہ نوجوان جانباز کے طور پر ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور گھر میں داخل ہوئے مقتولین سے کچھ دیر بات چیت کرتے رہے اور پھر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میر افضل کا بڑا بیٹا جس نے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی، علیحدہ رہائش اختیار کیے ہوئے ہے۔ واقعہ ذاتی دشمنی یا گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، تاہم تحقیقات کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر سے فوری رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ایس پی صدر جائے وقوعہ پر پولیس نفری کے ہمراہ پہنچے اور تحقیقات کی خود نگرانی کی۔

ایس پی نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں مقدمہ آگے بڑھایا جا رہا ہے اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Posts