مارک زکر برگ کواربوں کا نقصان، ڈیٹا چوری نہیں ہوا،فیس بک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیویارک: فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی بندش سے زکر برگ کوچھ ارب ڈالر سے زائدکا نقصان ہوا تاہم کنفگریشن خرابیوں کی وجہ سے سروس بند ہوئی، ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں مذکورہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سروس پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا رات ساڑھے8 بجے متاثر ہوئی تھیں اور محض ٹوئٹر سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ تھی جو بحال رہی لہٰذا صارفین ٹوئٹر پر ہی اپنی مایوسی کا اظہار کرتے رہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز کئی گھنٹوں کی بندش کے بعد بحال ہوگئیں۔فیس بک اور واٹس ایپ نے واضح طور پر ایپلی کیشنز کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ماہرین کی جانب سیمختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں۔

چند گھنٹوں کے دوران اثاثوں میں 6بلین ڈالرز کی کمی کے بعد مارک زکر برگ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایک درجہ نیچے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک سلائیڈ پر مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 121.6 سے کم دیکھنے میں آئی جس کے پیش نظر مارک زکر برگ بلوم برگ بلینرز انڈیکس میں مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے نچلے درجے 5 پر آگئے ۔

دوسری جانب دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب 6 گھنٹے تک دنیا بھر میں اپنی تمام سروسز کی بندش پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنفگریشن خرابیوں کی وجہ سے ان کی سروس رکی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سروس کی بندش کے بعد اب فیس بک نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے ڈیٹا سینٹر کے سسٹم میں کنفگریشن خرابیوں کی وجہ سے اس کی سروس بند ہوئی۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام کیوں بند ہوئے؟ کیا نقصان کا ازالہ ممکن ہے؟

فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ انجینئرزکی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے پتہ لگایا کہ سروسز کیوں بند ہوئیں اور معلوم ہوا کہ کمپنی کے ٹریفک نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹر کے درمیان کچھ آلات کے خراب ہونے کی وجہ سے ان کی سروس بند ہوئی۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے تک بند رہنے والی سروس میں صارفین کے ڈیٹا لیک ہونے یا اکاونٹس ہیک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

کنفگریشن دراصل ایک نظام ہے، مثلا کمپیوٹر سسٹم کی تمام چیزیں، ہارڈویئر، سافٹ ویئر، کی بورڈز اور ماوس کنفگریشن کہلاتی ہیں اور ان آلات میں سے اگر کوئی بھی چیز خراب ہوگی تو کمپیوٹر کی سروس متاثر ہوگی۔

Related Posts