مردان پاکستان کا پہلا لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری سے پاک شہر بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزارت توانائی کی جانب سے بدھ کو مردان کو چوری سے پاک شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہریوں کو انعام دیا جا رہا ہے کہ جب تک بجلی چوری صفر رہے گی تب تک شہر لوڈ شیڈنگ سے محفوظ رہے گا۔

مردان کو روزانہ 6 گھنٹے سے زائد بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔ مردان میں بجلی کے نقصانات کی شرح تقریباً 56 فیصد تھی۔ لیکن حکام کے مطابق، مختلف محکموں کی مربوط کوششوں سے صرف دو ماہ کے قلیل عرصہ میں نقصانات کم کرکے یہ شرح 8 فیصد تک لائی گئی ہے جبکہ بجلی چوری میں بھی 100 فیصد کمی آئی ہے۔

عالمی دباؤ کے سامنے اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیے، غزہ کیلئے امداد کی اجازت

فی الحال پاکستان کے دو شہروں کو بجلی چوری کے صفر کے لحاظ سے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ دونوں شہر پہلے بدترین کارکردگی کے حوالے سے مشہور تھے۔ مردان کے علاوہ سندھ کے شہر میرپور خاص کو بھی ایک سے دو ہفتوں کے دوران ماڈل سٹی قرار دے دیا جائے گا جہاں چوری اور لوڈشیڈنگ صفر ہوگی۔

بجلی کے مہنگے بلوں کی وجہ سے ستمبر میں عوام کے سڑکوں پر آنے کے بعد ستمبر میں بجلی چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع ہوا تھا۔ اگرچہ ماضی میں بھی اس طرح کے اقدامات کیے گئے تھے لیکن موجودہ کارروائی منفرد ہے کیونکہ یہ مکمل طور پر ایجنسیوں کے مابین تعاون کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

حکومت کو ابتدا میں کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بجلی چوری معمول بن چکی تھی اور چوری روکنے کے اقدامات کے ساتھ بقایا جات کی وصولی کیلئے احتجاج بھی معمول کا حصہ تھا۔ صرف مردان شہر کیلئے 17 فیڈرز پر چوری پکڑنے کیلئے نہ صرف 48 ٹیمیں تشکیل دی گئیں بلکہ اس آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر اضلاع کے عملے کو بھی وہاں منتقل کیا گیا۔

Related Posts