پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا فہد شیخ کے ہمراہ نئے ڈرامہ سیریل کوئل میں جلوہ گر ہو کر منفی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل کوئل آج انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جائے گا جو بطور ڈائریکٹر اداکار و ٹی وی میزبان یاسر حسین کا پہلا ڈرامہ ہوگا۔ منشاپاشا اور فہد کے علاوہ ڈرامے میں نور الحسن، ماہم عامر، ہما میر اور فریحہ جبین بھی شامل ہیں۔
نئے ٹی وی سیریل کوئل میں سجیل میر، کائنات کاظمی، عمیرہ عالم، یاسر تاج، نذر حسین اور دیگر اداکار بھی مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ ڈرامے کے ٹیزرز سے پتہ چلتا ہے کہ منشا پاشا کا کویل میں کردار منفی ہوگا۔
علی گل پیر اور منشا پاشا نے میٹ گالا کاسٹیومز کی یادیں تازہ کردیں
منشا پاشا کا بیماری سے صحتیاب ہونے پر مسرت کا اظہار