شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائم کے بعد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے شہری کو موبائل سم بند نہ کروانے کی وجہ سے دوبارہ لوٹ لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہری کو سم بند نہ کرانے کی قیمت ہزاروں روپے کی آن لائن ڈکیتی کے ذریعے دینی پڑی۔ ڈاکوؤں نے چھینے گئے موبائل فون سے اے ٹی ایم اور ایزی پیسہ ایکٹیویٹ کروالیا اور رقم نکلوا کر شہری کو لوٹ لیا۔
آنکھوں کے غیر معیاری انجیکشن کی فروخت میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
متاثرہ شہری کو 20 ستمبر کے روز کورنگی نمبر 5 کے علاقے میں لوٹ مار کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری سمیت 3افراد کو لوٹا جن کو ملزمان نے موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم کردیا۔
شہری نے اے ٹی ایم کارڈ بلاک کروا دیا، تاہم ڈاکوؤں نے ہیلپ لائن پر کال کر ڈالی اور ایزی پیسہ اور اے ٹی ایم دونوں دوبارہ ایکٹیو کروا لیے۔ اے ٹی ایم فعال کرنے کی معلومات ڈاکوؤں نے چھینی گئی دستاویزات سے حاصل کیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے۔واردات کے اگلے ہی روز ملزمان نے ایزی پیسہ اور اے ٹی ایم سے 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کی۔ متاثرہ شہری نے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانے میں درخواست جمع کرادی۔