سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنیوالا درندہ صفت ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: روات پولیس نے سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے اور اپنے انسانیت سوز جرم کو چھپانے کیلئے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس کو اطلاع ملی کہ بگا شیخان کے علاقے میں 15سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی جس پر اے ایس پی صدر ڈاکٹر زینب ایوب، ایس ایچ او روات پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقعے پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

درجنوں علاقے سیلاب کی زد پر، پی ڈی ایم اے بہتری کیلئے پر امید

پنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ہی ملزم نے قتل کے واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی جس پر حالات و واقعات اور شواہد کی روشنی میں تفتیش کی گئی تو معاملہ قتل کا نکلا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کو تحویل میں لے کر تحقیقات کی گئیں تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔اپنے بیان میں ملزم نے والدہ کی غیر موجودگی میں پہلے سوتیلی بہن پر تشدد اور زیادتی کی اور پھر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ 

فوٹو : روات پولیس
(فوٹو: روات پولیس)

روات پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی میت کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں سوتیلے بھائی کے خلاف درج کر لیا گیا۔سنگین واقعے کی مؤثر تفتیش پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس افسران کی تعریف کی۔

سی پی او خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ اے ایس پی صدر ڈاکٹر زینب ایوب، ایس ایچ او روات اور ٹیم کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

Related Posts