سوات میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی، ملزم قتل، لاش اور تھانہ نذر آتش، حالات انتہائی کشیدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man killed by mob in Swat’s Madyan over alleged Quran desecration: DPO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوات: قرآن پاک مبینہ طور پر کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو مشتعل افراد نے پولیس سے چھین کر قتل کرکے لاش جلادی، مظاہرین نے لاش کو روڈ پر آگ لگا نے کے بعد تھانے کو بھی نذر آتش کردیا۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سوات مدین بازار میں سیالکوٹ سے آنے والے محمد اسماعیل نامی شخص نے مبینہ طور پر قران پاک کی بے حرمتی کی جس کو عوام نے پکڑ لیا، پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے محمد اسماعیل کو تھانے منتقل کیا۔

 

قران پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں نہ صرف سیالکوٹ سے آئے ہوئے سیاح کو مشتعل مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے پولیس کے قبضے سے نکال کر آگ لگا دی بلکہ پولیس اسٹیشن سمیت کئی سرکاری جگہوں کو بھی آگ لگا دی گئی ۔

مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے محمد اسماعیل نے مبینہ طور پر قرآن شریف کے اوراق جلائے، عوام نے مبینہ ملزم کو پولیس سے حراست سے زبردستی نکال کرسڑک پر گھسیٹ کر ماردیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ واقعہ کے بعد مدین میں حالات کشیدہ ہیں جس کی وجہ سے بازار بھی بند ہیں۔

Related Posts