ملیر میں 5 سالہ بچی سے جنسی زیادتی، گڈاپ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man held for allegedly raping five-year-old girl

کراچی :ملیر کے عبدالکریم گوٹھ میں درندہ صفت نوجوان منو کی 5 سالہ معصوم لکشمی کے ساتھ زیادتی ، مقدمہ درج ملزم کو گڈاپ سٹی پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ملیر کے علاقے گڈاپ کے عبدالکریم گوٹھ میں مبینہ طور پر حیوان صفت ملزم نے 5 سالہ معصوم لکشمی ولد درمون سے زیادتی کر کے معصوم بچی کو لہو لہان کر دیا تھا ۔

متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ وہ جب مزدوری سے واپس آرہا تھا تو میری بیٹی گلی سے آرہی تھی جس کی حالت انتہائی خراب تھی اور اسے چلنے میں دشواری پیش آرہی تھی ۔

پوچھنے پر بچی نے بتایا کہ ملزم منو جو ان کا پڑوسی ہے اس نے چیز خرید کر دینے کے بہانے اسے ندی کے قریب جھاڑیوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

معصوم بچی کے والد نے بتایا کہ میں لکشمی کو گھر لے گیا اور بچی کی ماں سے اس کا معائنہ کرنے کو کہا ۔ بچی کی والدہ نے معصوم بچی سے زیادتی کی تصدیق کی اور کہا کہ بچی شدید تکلیف میں ہے۔

گڈاپ پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 20/352 جرم دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی کر کے ملزم منو کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کی عوام نے درگت بنا ڈالی، پولیس کے حوالے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا اور اس جنسی درندے کو عدالت سے سخت سزا دلوانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Related Posts