اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لیکر آنے شخص کوگرفتارکرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man arrested for wielding gun outside Parliament House Islamabad

اسلام آباد: پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لیکر آنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، چیئرمین سینیٹ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھاگیا کہ ایک شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ایک ہاتھ میں اسلحہ اور دوسرے میں چھری لے کر گھوم رہا ہے ، سیکورٹی اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرکے سیکریٹریٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔

 

ملزم سے ایک پستول ضبط کرلیا گیا،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 45 سالہ ملزم راولپنڈی کے علاقے چکری کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو معاملے پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ ملزم سے ضبط شدہ اسلحہ میں کوئی گولی نہیں تھی، انہوں نے تصدیق کی کہ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس نے بتایا کہ لگتا ہے کہ یہ شخص ذہنی بیماری میں مبتلا ہے اور اس کاریکارڈ چیک کیاجارہا ہے۔

Related Posts