لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

لاہور: صوبائی دارالحکومت کی بڑی نجی یونیورسٹی کے اندر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم محمد افضل کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کے ذمہ دار دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جار رہے ہیں۔

تفصیلات کے مدعی مقدمہ ایس پی (ر) شاہد فاروق کا کہنا ہے کہ 10 سے 11 افراد 3 گاڑیوں میں سوار ہو کر آئے اور لاہور یونیورسٹی کے باہر انہیں کھڑا کردیا۔ اسی دوران ایک لڑکا عمرعبداللہ گیٹ نمبر 1 کے اندر آیا جو اسی یونیورسٹی کے لاء ڈپارٹمنٹ میں زیر تعلیم تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی، شادی کے موقعے پر ہوائی فائرنگ سے یوسی9کا وائس چیئرمین جاں بحق

کراچی، ملیر ماڈل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاکؓ

عمر عبداللہ سیکورٹی گارڈ پر حملہ آور ہو کر اسے مارنے لگا۔ اس کے دیگر گاڑیوں میں موجود ساتھی بھی یونیورسٹی میں گھس آئے اور عمر کے ساتھ مل کر یونیورسٹی اسٹاف کے ساتھ لڑائی شروع کردی۔ سیکورٹی اسٹاف نے پکڑنے کی کوشش کی تو انہیں ڈنڈوں سے مارا۔

اسٹاف غنڈہ عناصر کے ہاتھوں پٹنے لگا۔ اسی دوران ایک شخص نے گاڑی سے آتشیں اسلحہ نکال کر یونیورسٹی میں فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں یونیورسٹی میں بھگدڑ اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ ون فائیو پر کال کی گئی تاہم پولیس کو آنے میں تاخیر ہوگئی۔

تمام حملہ آور عناصر بھاگ نکلنے میں کامیاب رہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایات پر پولیس پارٹی نے فوری کارروائی کی اور ملزم محمد افضل کو جدید اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 

 

Related Posts